رانا تنویر حسین 17

امریکہ ایران جنگ میں مصالحتی کردار ادا کرتے رہیں گے ‘رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی مسلم لیگ (ن)کی پہچان ہے ،(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی و خوشحالی کو اپنی سیاست کا محور بنایا اورہردور حکومت میں ملکی سربلندی عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور ،چوہدری سرفراز احمد بھٹی ،چوہدری بلال سرور بھٹی اور چیئرمینچوہدری نوید احمد بھٹی ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام آج بھی (ن)لیگ پر اعتماد کرتے ہیں ہم نے ملک کو سنگین بحرانوں سے نکالا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پوری ذمہ داری سے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور اب بھی کررہے ہیں ،ہم امن پسند ہیں اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کو دنیا بھی سراہتی ہے ۔ امریکہ ایران جنگ میں مصالحتی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں