محسن نقوی 13

آزادی کی شمع کو روشن رکھنے والے تمام کشمیری شہداء اور حریت رہنماؤں کو سلام، محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم الحاق پاکستان پر آزادی کی شمع کو روشن رکھنے والے تمام کشمیری شہداء اور حریت رہنماؤں کو سلام پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ19 جولائی 1947 کی قرارداد کشمیریوں کی اجتماعی امنگوں کی سچی عکاس اور جدوجہدِ آزادی کا اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی قرارداد کشمیری عوام کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے، کشمیری قیادت نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ اپنے مستقبل کو جوڑ دیا تھا، پاکستان اور کشمیر کے رشتے مشترکہ تاریخ، عقیدے اور جغرافیے کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے صبر، استقامت اور بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کا اپنے مسقبل کا فیصلہ کرنے کا پیدائشی حق تسلیم کیا جانا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیرمشروط اور اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں