اسحاق ڈار 16

اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کو دہرایا، انہوں نے بلوچستان کے عوام کی معاشی خوشحالی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کی اور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کے لیے پارٹی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں