کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعدار وشمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے 26 ہفتوں کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں اس موذی مرض سے 102 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سندھ میں خسرہ کے 7 ہزار 105 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 280 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق شدہ ہیں۔
ملک بھر میں خسرہ کے 29 ہزار 66 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 8 ہزار 309 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب ماہرین صحت نے خسرہ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے بروقت ویکسینیشن، مؤثر نگرانی اور ہنگامی حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، بصورت دیگر صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔









