لاہور( رپورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکارہ درفشاں نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل درِ نجات کو ناظرین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے،ڈرامے کے مختلف کرداروں کو شائقین بیحد پسند کر رہے ہیں جس سے تمام اداکاروں کاحوصلہ بڑھا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے میں معاشرے کے مختلف رنگوں، رشتوں، روایات اور انسانی جذبات کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ کہانی میں خاندانی تعلقات، محبت، احساس اور معاشرتی رویوں کو حقیقت کے قریب انداز میں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈرامے کی کامیابی میں مضبوط کہانی اور فنکاروں کی محنت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ناظرین کی محبت اور حوصلہ افزائی فنکاروں کے لیے مزید بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔








