مریم نوازشریف 8

بچت کی عادت بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ،قوموں کی معاشی ترقی میں بچت اور مالی نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ بچت پراپنے پیغام میں کہا کہ بچت کی عادت بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے۔قوموں کی معاشی ترقی میں بچت اور مالی نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج کی بچت کل کی خوشحالی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔ عوام میں بچت اور مالی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

چھوٹی چھوٹی بچتیں مستقبل میں بڑے معاشی سہارے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کو مالی خودمختاری اور بچت کی عادات اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ قومی وسائل کی حفاظت اور کفایت شعاری سے ملکی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔ بچت صرف پیسے جمع کرنے کا نام نہیں بلکہ ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کا اظہار ہے۔ خوشحال پنجاب اور مضبوط پاکستان کے لیے بچت، کفایت شعاری اور معاشی ذمہ داری کو فروغ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں