لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اگر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی سونپی گئی ذمے داریاں نہیں نبھا سکتے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کہا جو لوگ تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتے وہ استعفیٰ دے دیں ،یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان تک رسائی ہو، نہ دوائی ہو نہ ان کی رہائی ہو اور ہم سارے یہاں صمم بکم بن کے بیٹھے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان تک رسائی چاہیے جس کے لیے مذاکرات کرنے پڑیں یا مزاحمت اس کے لیے جو بھی راستہ جو بھی حکمت عملی ہو ہمیں بتائی جائے ہم اس پر عمل کریں لیکن بتایا تو جائے ۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کی آخری ٹوئٹ کے مطابق سیاسی لائحہ عمل دینا سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری ہے اور اگر ان سے نہیں ہو پا رہا تو بتا دیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت کوئی تقسیم نہیں اوراس کے سارے اراکین ایک بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ عمران خان تک رسائی دی جائے اور وہ آگے کا لائحہ عمل دیں۔ خیبر پختونخوا ہ حکومت کی بحالی سے بھی بڑا مسئلہ عمران خان کی رہائی ہے اور ہمارا پورا فوکس اسی پر ہے۔








