کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سہراب گوٹھ سے 36 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم سجاول کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سجاول کو 2021 میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بس اڈے کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف 36 کلو منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
انسدادِ منشیات عدالت نے 2023 میں مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم نے اس سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا، جس کے بعد ملزم کی عمر قید اور جرمانے کی سزا برقرار رہی۔








