سائرہ نسیم 9

معیاری موسیقی اور اچھی شاعری ہمیشہ زندہ رہتی ہے، سائرہ نسیم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی ایک ایسی خوبصورت زبان ہے جو بغیر الفاظ کے بھی دلوں تک اپنا پیغام پہنچاتی ہے، موسیقی انسان کے جذبات، احساسات اور خوشیوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اچھی موسیقی اور معیاری شاعری ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے مناسب مواقع اور سرپرستی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی آواز اور فن کو نکھارنے کے لیے محنت اور ریاضت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلسل مشق، لگن اور فن سے محبت ضروری ہے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستانی موسیقی کا عالمی سطح پر ایک منفرد مقام ہے اور ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو آگے بڑھانا چاہیے۔ معیاری موسیقی کے فروغ کے لیے فنکاروں، موسیقاروں اور متعلقہ اداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں