اشرف بھٹی 18

پیٹرولیم قیمتوں میں 22روپے کمی خوش آئند ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22روپے فی لیٹر کمی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک منتقل کیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی کر کے عوام کو مزید ریلیف دے ،پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہوں گے جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی نیچے آنے سے مہنگائی کم ہو گی۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئندہ بھی ریلیف پر مبنی پالیسیوں کو ترجیح دی جائے،پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگی، بجلی کی قیمتوں پر بھی نت نئے تجربات کرنے کی بجائے اسے بھی کم از کم 40فیصد کم کر کے دو سال کے لئے منجمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں