بیرسٹر گوہر 8

بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو ہٹانے کی ہدایت نہیں کی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف نہ کوئی پیغام بھیجا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ حالات کو خراب کرنے کا وقت نہیں، اس وقت سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کے حالات بہتر ہوں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں