اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے،بانی کی مشکلات کچھ ان کے ذاتی فیصلے اور حکومتی دور کے کچھ کاموں کی وجہ سے ہیں۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ آئوٹ آف بکس کوئی ڈیل، کوئی ڈھیل، کوئی ایسی چیز جو لوگ سوچ رہے ہیں کچھ بھی نہیں ہونے جارہا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان سے ملاقات نہیں کرنی ہوتی تو وکیل کیوں رکھتے، بانی کی مشکلات کچھ ان کے ذاتی فیصلے اور حکومتی دور کے کچھ کاموں کی وجہ سے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے لوگ آئے روز مائنس پر مائنس ہوتے جارہے ہیں، یہ جان بوجھ کر ایسے حالات بناتے ہیں، ان کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے۔
انہوںنے کہاکہوزیر داخلہ نے بھی کہا کہ لوگ جو کہانیاں بنا رہے ہیں ایسا کچھ نہیں، چوہدری سالک کے معاملے میں وزیر داخلہ کا کوئی لنک نہیں، ایسی کوئی چیز نہیں۔سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتیں ہی فیصلہ کریں گی، وزیر داخلہ کسی کے ساتھ ہیں تو وہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں، وہ سسٹم کیلئے اسٹیبلائزر کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ وزیر داخلہ سے متعلق جو باتیں بناتے ہیں، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ن لیگ کا مفاد مجھے سے زیادہ کسی کو عزیز نہیں ہوگا، اگر کوئی ایسی چیز دیکھی جائے تو میں اظہار کروں۔









