عطا اللہ تارڑ 7

منرلز انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت، 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، فورم میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فورم کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے جبکہ 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر اور جی ایس پی جیوپورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کی معدنیاتی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور ملک میں معدنی وسائل کی مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں