حنیف عباسی 5

دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، محمد حنیف عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

جمعہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فتن الخوارج اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کا اہم تقاضا ہے اور پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں