عدنان قیصر 8

ڈپٹی کمشنر محمد کرام ملک کی ہدایت پر ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریوں کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس ٹیمیں متحرک ہیں

اوکاڑہ ( شیر محمد )سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی زیر نگرانی اکبر روڈ، صدر بازار اور شاہ دین روڈ پر خصوصی کاروائیوں میں ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ میں ملوث 9 ایل پی جی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ گیس کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے زریعے شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ناجائز منافع خوری اور اوور چارجنگ میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سول ڈیفنس آفیسر نے مزید کہا کہ عوامی ریلیف کے پیش نظر سول ڈیفنس کی ٹیمیں ایل پی جی شاپس کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ شہری ایل پی جی گیس کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں