بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) تھائی لینڈ کے وزیراعظم کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ خصوصی طیارے کے ذریعے بنکاک کے سوورنابھومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں تھائی وزیراعظم انوتین چرن ویراکول سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ جغرافیائی طور پر ایک دوسرے کے قریب اور ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی دوستی کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ گزشتہ سال چین اور تھائی لینڈ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور “چین۔تھائی لینڈ دوستی کے سنہری 50 سال” کو شاندار انداز میں منایا۔ اسی دوران تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے چین کا سرکاری دورہ کیا اور صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی، جس سے دوطرفہ تعلقات ایک نئے تاریخی نقطۂ آغاز پر پہنچے۔
لی چھیانگ نے توقع ظاہر کی کہ اس دورے کے دوران تھائی قیادت کے ساتھ چین۔تھائی لینڈ جامع تزویراتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا اور چین۔تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید گہرائی اور عملی انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔









