بلاول بھٹو زرداری 11

ٹھارو خان پنہور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلاول بھٹو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میرپورخاص ڈویژن کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹھارو خان پنہور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے صاحبزادگان بھاول پنہور، شہاب پنہور اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھارو خان پنہور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،

پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار جیالے اور حقیقی سپاہی تھے، ان کی وفاداری اور سیاسی خدمات قابل قدر ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹھارو خان پنہور کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص اور وفادار کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں