سونے 16

عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے پرآگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے گرکر 6 ہزار 906 روپے ہوگئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 2 سو 84 ڈالر کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں