مریم نواز شریف 13

​معروف کامیڈین عابد چارلی کی جلد صحت یابی کے لیے ایل جی ایچ میں کوالٹی ہیلتھ کیئر جاری ۔میڈیکل بورڈ بھی تشکیل

​لاہور (ہیلتھ پریس )حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں معروف کامیڈین محمد صدیق عرف عابد چارلی کو لاہور جنرل ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے چار رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہےجسکی نگرانی میں عابد چارلی کو کوالٹی ہیلتھ کیئر فراہم کی جاری ہے ۔

یہ بات جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے معروف کامیڈین کے علاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ فنکار قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور عابد چارلی کی جلد صحت یابی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ خصوصی میڈیکل بورڈ کی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شندانہ طارق مقرر کی گئی ہیں جبکہ ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر مگسی، ڈاکٹر طیبہ سلیم اور ڈاکٹر راشد عمران شامل ہیں پروفیسر فریاد حسین کا کہنا ہے ہیلتھ پروفیشنلز دن رات عابد چارلی کی دیکھ بھال میں مصروف عمل ہیں اور انہیں کوالٹی ہیلتھ کیئر فراہم کی جا رہی ہے .

ایم ایس پروفیسر فریاد حسین کا کہنا تھا۔ بورڈ میڈیکل یونٹ ٹو / ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (HDU) میں زیر علاج مریض کی میڈیکل کنڈیشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے اور مذکورہ اعلی سطح کے میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں زیر علاج فنکار کا علاج جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں