پاکستان سٹاک مارکیٹ 12

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3362 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا ایران بحران پر غیر یقینی صورتحال کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد مندی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی گراوٹ نظر آئی، جبکہ چین اور انڈونیشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ہانگ کانک کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.46 فیصد، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں