تجارتی خسارے 16

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39فیصد کی نمایاں کمی آگئی جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ادارہ شماریات نے مئی 2026ء کی تجارتی اعداد و شمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔مشیر خزانہ خرم شہزاد نے ادارہ شماریات کی تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مئی کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارہ 39فیصد تک گر گیا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے تجارتی فرق کم ہوگیا۔

انہوںنے کہاکہ مئی میں ملک کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ اور درآمدات میں 22فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے آنے والے فنڈزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں