جنرل ہسپتال 23

جنرل ہسپتال میں سانپ کے ڈسے مزید 4 افراد کا کامیاب علاج

لاہور( ہیلتھ ڈیسک) جنرل ہسپتال میں سانپ کے ڈسے مزید 4 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے ان کی جان بچا لی گئی-

انتظامیہ کے مطابق رواں موسمِ برسات کے دوران اب تک سانپ کے ڈسے مجموعی طور پر 14 مریضوں کو اینٹی وینم ویکسین فراہم کی جا چکی ہے، سانپ کے ڈسے متاثرہ افراد خوشاب، اوکاڑہ، قصور اور لاہور سے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال پہنچے، جہاں انہیں بروقت اینٹی سنیک وینم سمیت تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں، ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت سے تشویشناک مریضوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے، مریضوں کی مسلسل نگرانی اور نگہداشت کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے-

اس حوالے سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ہر مریض کو بہترین نگہداشت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فرض شناسی قابلِ تحسین ہے، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ریفر کیے گئے مریضوں کا ریکارڈ مرتب کرنے پر ڈاکٹر انعم بتول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے تحت مریضوں کو بروقت اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں