عدالت 12

ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ ،عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے کیس میں عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ملزم اقرار الحسن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں