لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے 635روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے438روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 306روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے بھی 30روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔









