ٹرمپ 13

ایران جنگ جنوری کے آخر تک جاری رکھنے کے لیے فنڈز موجود ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا کے پاس جنوری کے آخر تک فنڈز موجود ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو امریکا کی فوجی کامیابی شکست میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ان کے اختیارات محدود ہو سکتے ہیں،

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعت جنگ کو قبل از وقت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اس کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا جب چاہے جنگ ختم کر سکتا ہے اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کبھی ان کا بنیادی مقصد نہیں رہی بلکہ ان کی اصل ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں