عطا اللہ تارڑ 6

عطا اللہ تارڑ نے چینی خلائی مشن کی روانگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور سپارکو کی پوری ٹیم پر فخر کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور سپارکو کی پوری ٹیم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے چینی خلائی مشن کی چین سے روانگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کر دی۔

اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے خلائی مشن کی چین سے روانگی پر پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور سپارکو کی پوری ٹیم پر فخر کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی خلائی مشن کے لانچنگ مقام پر موجود تھے جہاں دونوں شخصیات نے پاکستانی پرچم لہرا کر قومی پرچم سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی پوسٹ کے ساتھ خلائی مشن کی روانگی کے موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں