لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے نزہت سعید کیس میں خارج ہونے والی درخواست بحال کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق پرانا فیصلہ کھلوانے کی درخواست بھی خصوصی بینچ ہی سنے گا۔ عدالت نے اس معاملے پر درخواست گزار کا اعتراض مسترد کر دیا۔سنگل بنچ نینزہت سعیدکی درخواست پرچارصفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں درخواست کی بحالی کی استدعامنظور کرتے ہوئے خارج ہونے والی درخواست دوبارہ فعال کر دی گئی۔
فریق مخالف نے درخواست کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ فریقین کے اعتراضات محفوظ رہیں گی اور درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر بحث بعد میں ہو گی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کیس کس فورم پر چلے گا، یہ اس بات سے طے ہوگا کہ کس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق درخواست خارج ہونے سے اس کی نوعیت نہیں بدلتی، لہٰذا بحالی کے بعد بھی وہی فورم سماعت کرے گا جو اصل کارروائی کے لئے مقرر ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کی دونوں متعلقہ شقوں کو ملا کر پڑھا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اوورسیز ایکٹ کے تحت اگر جائیداد کا تنازعہ ہو اور کوئی فریق بیرون ملک پاکستانی ہو تو یہ ایکٹ لاگو ہو گا۔ عدالت نے کیس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے اور اگلی سماعت جلد ہوگی۔








