بلاول بھٹو زرداری 7

خلائی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرنے پر بلاول بھٹو کی قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراجِ تحسین

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے خلائی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کو تاریخ رقم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذیشان علی کی کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ ان کا خلا میں پہنچنا 26 کروڑ پاکستانیوں کے لیے بے پناہ فخر، خوشی اور قومی اعزاز کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت اب خلائی تحقیق اور خلا کی تسخیر کے میدان میں بھی نئی منزلیں طے کر رہی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کا روشن مظہر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارا سبز ہلالی پرچم خلا میں بلند ہوا ہے، کل پاکستانی نوجوان چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کے خواب حقیقت میں بدلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں