عظمیٰ بخاری 40

40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا،جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرووں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے،

دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے یہ اللہ کی شان ہے، جو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لیے 40ارب کی کرپشن پریشان کن ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 12سال سے خیبرپختونخوا میں چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کے پی میں تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں، کے پی حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں