اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی .
جس میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔









