محمود اچکزئی 12

سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہاہے کہ سی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، پاکستان کو تباہ کرنے میں سب نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، ملک جس طرح چلا یاجا رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے، ایک مقبول لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے،چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ آزاد ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک جس طرح چلا یاجا رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے، ایک مقبول لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ دھاندلی کی گئی۔محمود اچکزئی نے کہا کہ پاک افواج کے جوان بھی ہمارے ہیں ہم ان کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی ایک کرن نظر آئی تھی تاہم رات کے اندھیرے میں کس نے کیا کیا؟ رات کو میڈیا نے بتایا کہ بانی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تو ہم خوش ہوئے، یہ کون لوگ ہیں جو رات کے اندھیرے میں اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر سیاستدان، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھا ماحول پیدا ہو جاتا ہے لیکن پتہ نہیں کون اسے سبوتاژ کر دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پورا پاکستان خوش تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔انہو نے کہا کہ پارٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال نہیں جائے گا۔قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو شفا ہسپتال میں بند کر دیا گیا، پورا پاکستان پریشان ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں