اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق گزشتہ روز کے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں کے اس حوالے سے سوال پر بلاول نے کہا کہ مجھ سے الفاظ کا غلط چنا ئوہوا،
میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کررہا تھا جو تشدد کا راستہ اپنا رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے ، سہولت کار ہمسایہ ملک والے بنتے ہیں ،انتہا پسند تنظیمیں ٹی ٹی پی کی صورت میں حملے کرتی رہیں، ان انتہاپسند تنظیموں کی آپس میں رابطہ کاری ہے۔









