محسن نقوی 8

دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرے، محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، قوم یا سرحد نہیں ہوتی بلکہ یہ پوری انسانیت کے خلاف جرم ہے، دہشت گردی کے متاثرین کی قربانیاں انسانیت کے لیے ایک ناقابلِ فراموش باب ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے شہداء اور متاثرین کی قربانیوں کا قرض قیامت تک نہیں اتار سکتا۔

محسن نقوی نے دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتی رہے گی، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں ۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور شہداء و متاثرین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں