سعدیہ جاوید 12

شاہد خاقان عباسی نئی پارٹی بنا کر پرانی تنقید بیچنے کی کوشش نہ کریں،سعدیہ جاوید

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نئی پارٹی بنا کر پرانی تنقید بیچنے کی کوشش نہ کریں۔

کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے قوم کو ایل این جی کیس کا حساب دیں۔شاہد خاقان عباسی کی گفتگو حقائق سے نظریں چرانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں۔’عوام پاکستان پارٹی’ محض ڈرائنگ روم پولیٹکس تک محدود ہے، اسے عوامی مسائل کا کوئی علم نہیں۔کراچی کی سڑکوں پر پیپلز پارٹی کا کام بول رہا ہے، تنقید کرنے والوں کو چشمہ بدلنے کی ضرورت ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔پانی کے منصوبوں پر سیاست چمکانے کے بجائے وفاق سے سندھ کا جائز حصہ دلوانے کی بات کریں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو کراچی صرف پریس کانفرنسز کے لیے یاد آتا ہے، عوامی خدمت کے لیے نہیں۔وفاقی حکومت میں رہ کر آپ نے کراچی کے لیے کون سا بڑا منصوبہ شروع کیا؟ قوم جواب چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کی سندھ دشمنی کا بیانیہ اب پرانا ہو چکا ہے، عوام باشعور ہو چکے ہیں۔کراچی کی ترقی سندھ کی ترقی ہے اور پیپلز پارٹی اس مشن پر بلا امتیاز کام کر رہی ہے، سعدیہ جاوید نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں کا انجام سب کے سامنے ہے، عوامی مقبولیت صرف کارکردگی سے ملتی ہے۔شاہد خاقان عباسی سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے کے بجائے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

شاہد خاقان عباسی کی تنقید عوامی درد نہیں، سیاسی بیروزگاری کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے پہلے اپنے سیاسی وجود اور مستقبل کی فکر کریں۔شاہد خاقان شاید بھول گئے کہ ان کے دورِ اقتدار میں کراچی کو کتنا ‘لاوارث’ چھوڑا گیا، سعدیہ جاوید نے کہا کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے سندھ کو نشانہ بنانا اب ‘آٹ ڈیٹڈ’ ہو چکا ہے۔سندھ حکومت کسی بھی غیر جمہوری سوچ یا تنقید سے مرعوب ہوئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں