حافظ نعیم الرحمن 10

صومالیہ آپریشن میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت افسوسناک ہے’حافظ نعیم الرحمن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صومالی فورسز کے آپریشن کے دوران قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت کو انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی گئی، احتجاج کیا گیا۔ میں نے خود حکومت اور حکومتی اداروں سے بار بار رابطہ کیا مگر حکومت پاکستان بروقت مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ کراچی میں متاثرہ خاندانوں کے احتجاجی کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا گیا۔

حکومت کی ناکافی کوششوں اور غفلت کے باعث 3 پاکستانی شہری اپنی جانوں سے گئے اور ان کے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ صرف تین خاندانوں کا نہیں، پوری قوم کا نقصان ہے۔ حکومت کو اس سانحے کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں