نہال ہاشمی 52

گورنر سندھ کا زلزلوں کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن )گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے زلزلوں کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاط، تیاری اور بروقت حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات، مؤثر منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی امداد، بحالی اور دوبارہ آبادکاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ قدرتی آفات کے دوران قومی یکجہتی، باہمی تعاون اور ہمدردی ہی ہماری اصل قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی یاد ہمیں ذمہ داری، احساسِ انسانیت اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا درس دیتی ہے۔ ہمیں ایک محفوظ، باخبر اور تیار معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کرنا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں