شہباز شریف 21

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں عوامی سہولیات اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو ریلویز سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فریٹ سروسز کو مزید موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے ریلویز کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں