کھیلوں کے سامان 36

کھیلوں کے سامان کی قومی برآمد ات 14.89 فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال 26ـ2025 کے پہلے دس ماہ کے دوران 14.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل (26ـ2025) کے دوران 357.911 ملین ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2024تا اپریل 2025 کے دوران 311.514 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔رواں مالی سال میں فٹ بال کی برآمدات میں 19.92 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کی برآمدات 185.202 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کے دوران 221.867 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق دستانوں کی برآمد میں 7.60 فیصد کمی واقع ہوئی اور برآمدات کا حجم 52.900 ملین ڈالر کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران 48.878 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ دریں اثنا کھیلوں کے سامان کی برآمد میں اپریل 2026 میں 33.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 2026 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 38.839 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں