جیرڈ کشنر 9

ٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں،جیرڈ کشنر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امن مشن کے لیے امریکی مندوب اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں اور ہم ایرانی نمائندوں سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں جیرڈ کشنر نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحران سے مثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی رابطوں کے باوجود امریکا نے فوجی کارروائی کا امکان برقرار رکھا ہوا تھا جبکہ یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدہ ماحول میں معمولی غلط فہمی بھی کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں