واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے سخت معاشی آپریشن اور پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے ایران اب تک 1 بھی آئل ٹینکر لوڈ نہیں کر سکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خزانہ نے ایرانی حکومت کو ڈوبتے ہوئے جہاز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تہران پر معاشی اور مالیاتی دبا کا سلسلہ پوری شدت سے برقرار رکھے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی تیل کی برآمدات اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذرائع بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔








