ٹرمپ 23

واشنگٹن تہران کے ساتھ امن چاہتا ہے مگر ایران شرائط ماننے کو تیار نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے تیار ہے تاہم تہران اس وقت امن کے لیے آمادہ دکھائی نہیں دے رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امن کا خواہاں ہے اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن ایران کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آ رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے جس کا اثر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقے یہ تاثر دیتے ہیں کہ امریکی فوج کے حوصلے کمزور پڑ رہے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور امریکی افواج مکمل عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کارروائی پر امریکا کے صرف 4 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو نہایت معمولی رقم ہے اور ایران کی جوہری صلاحیتوں اور خطرناک ہتھیاروں کے خطرے کا خاتمہ عالمی امن کے لیے ناگزیر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں