عباس عراقچی 24

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی کو ہوا دے کر امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خود ماضی میں صدام حسین کے دور میں کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا تھا اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی عالمی تنظیم کا ذمہ دار رکن بھی رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب اسرائیل ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی فضا اور راہ ہموار کرنے میں مصروف رہا تاہم ایران اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں