حمزہ شہباز شریف

ن لیگ کے لئے بڑا دن،شیر کوٹ لکھپ جیل سے رہا، والد شہباز نے الودع کیا

جعفر بن یار

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثوں کے مقدمات میں نیب نے گرفتار کیا تھا،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 20 ماہ تک لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے،حمزہ شہباز کو متعدد بار لاہور کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا،
حمزہ شہباز شریف

حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی ،لاہور ہائیکورٹ نے چار روز قبل ان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے دو الگ مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا،

کوٹ لکھپ جیل
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،ملزمان کو غیر معینہ وقت تک جیل میں گلنے سڑنے بھی نہیں دے سکتے.
حمزہ شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا. دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو ہارڈشپ بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی. عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں لکھا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی آڈر شیٹ سے لگتا ہے کہ درخواست گزاران ہر پیشی پر موجود ہوتے ہیں،اگر کبھی وکیل نان ہو تو اسکا قصور وار درخواست گزار نہیں ہوتا
حمزہ شہباز شریف
آج ہفتے کے روزحمزہ شہباز کی رعبکار کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی ،جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا،حمزہ شہباز کی رہائی کے وقت کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھئ،حمزہ شہباز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں پھینکی گئیں،پر جوش کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے

حمزہ شہباز کو ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پہنچایا گیا،ن لیگ کی جانب سے ان کے استقبال کے لئے کیمپ لگائے گئے تھے
حمزہ شہباز نے کارکنان سے پر جوش خطاب کیا