سندھ ہائی کورٹ 54

سندھ ہائی کورٹ، کورنگی صنعتی ایریا میں ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے درخواست ضمانتیں واپس لے لیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی صنعتی ایریا میں ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اپنی درخواست ضمانتیں واپس لے لیں۔وکیل درخواست گزار کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد پہلے سے دائر ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہوچکی تھیں۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب ملزمان انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ازسرنو درخواست ضمانت دائر کریں گے۔عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ واضح رہے کہ عطا اللہ، سعید آفریدی، سیف الرحمان، ربستان خان اور دیگر رہنمائوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ملزمان کے خلاف کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں