عدالت 55

سندھ ہائیکورٹ،آئینی بینچ نے لاپتا شہری اطہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پرپولیس اور دیگر اداروں سے 20اگست کو پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ملیر سٹی کے علاقے سے لاپتا شہری اطہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پرپولیس اور دیگر اداروں سے 20 اگست کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ملیر سٹی کے علاقے سے لاپتا شہری اطہر کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیا کہ لاپتا شہری کا سراغ لگانے کے لیے ایک جے آئی ٹی اجلاس منعقد ہوچکا ہے۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے ریمارکس دیئے کہ شہری کی گمشدگی کے مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان جمع نہیں ہوا تاہم مختلف اداروں سے تفصیلات لینے کے لیے خطوط لکھے ہیں۔ عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے 20 اگست کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں