محمد عامر

نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر کا گلوسسٹر شائر کاونٹی سے معاہدہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فاسٹ بولر محمد عامر 2019 کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا تین میچز کیلئے کائونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔کائونٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28 اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔