کپتان 10

شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا

حیدرآباد (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کپتان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے کپتان شریاس ایئر نے تین گیندیں قبل ہی ٹیم کی اننگ ختم کرتے ہوئے اپنے بیٹرز کو میدان سے واپس بلا لیا۔ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ سب شائقین کو حیران کر گیا تاہم اس کے پیچھے ایک اہم وجہ تھی۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 2ـ2 سے برابر کردی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 35 رنز درکار تھے اور آخری وکٹ باقی تھی۔اس موقع پر ارشدیپ سنگھ زخمی ہو گئے تھے اور کندھے میں انجری کے باعث انہیں بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ ایسے میں ویسٹ انڈیز کے پیسر نے انہیں مسلسل باؤنسرز کرائے، جن میں سے ایک باؤنسر ان کے بائیں کندھے پر لگا۔

ڈک ایریا میں جب بھارتی کپتان نے یہ صورتحال دیکھی تو تین گیندیں قبل ہی اپنے بیٹرز کو واپس آنے کا اشارہ کیا اور یوں پہلی بار ٹی 20 میچ میں کوئی ٹیم مکمل اوور کھیلے بغیر میدان سے باہر گئی ہو۔ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 22 رنز سے جیت کر سیریز دو، دو سے برابر کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں