ہائیکورٹ 12

لاہور ہائیکورٹ میں نومبر سے وکلاء کے لیے گائون پہننا لازم قرار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کے لیے گان پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ وکلاء کو 2نومبر سے عدالت میں پیشی کے دوران مقررہ ضابطہ لباس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے دوران ضابطہ لباس کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کے موسم میں وکلاء کو گائون پہننے سے عارضی استثنیٰ دیا تھا۔ مارچ 2026ء میں جاری ہونے والی اطلاع کے مطابق یہ استثنیٰ 30مارچ سے نافذ ہوا تھا اور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت تمام بنچز پر لاگو تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں