مصباح الحق 9

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک ہو گئے۔مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے اس حوالے سے مصباح الحق نے بتایا کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔

نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہو گی۔مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، مصباح الحق حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں