ایران 8

ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے کردار کی پیشکش

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی سعودی عرب اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی، فریقین کی درخواست پرتہران تمام سفارتی وسائل بروئے کار لانے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب اور یمن کے تنازع پر ایران کا مؤقف واضح کیا، یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائیوں میں ایران کے کردار سے متعلق الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے تنازع کے خاتمے کے لئے اپنی مساعی اور سفارتی صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار رہا ہے اور اگر دونوں فریق درخواست کریں تو ایران اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ خطے کے ممالک اور وسیع تر اسلامی دنیا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں